عمران کے احتجاج ،نوازشریف کیلئے بھاری رہیں گے: ماہر نجوم کامران احمد

Published on December 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 849)      No Comments

8888بارہ دسمبر کو کراچی میں عمران خان کو ملے جلے حالات کے ساتھ کامیابی ملے گی
نواز شریف کے لئے جزوی طور پر تکلیف دہ اور بری خبر والا دن ہو گا،15دسمبر کو لاہور میں ہونے والے عمران خان تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عمران خان 70فیصد ٹارگٹ حاصل کر سکیں گے جس سے عمران خان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا
پندرہ دسمبر کو لاہور میں بد امنی اور دہشتگردی کا امکان ہے عمران خان کو ذاتی حفاظت کا خیال رکھنا ہو گا۔ میاں نواز شریف کے لئے یہ دن 60فیصد پریشان کن اور ذہنی دباؤ والا ہو گا ، 18دسمبر کو ملک گیر احتجاج میں 75فیصد کامیابی کا امکان ہے سیارہ یورنیس کی الٹی چال اور سیارہ مریخ کی نظر کے باعث ملک میں سیاسی افراتفری ، اضطراب، بدامنی اور دہشتگردی کا امکان ہے لوگوں میں خوف و بے یقینی کا عالم رہے گا جھگڑوں ، تصادم کے علاوہ آتش زنی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں
لاہور(یو این پی)ماہنامہ قومی ڈائجسٹ کے ماہر نجوم کامران احمد نے عمران خان کے ’’ پلان سی ‘‘ کے بارے میں علم فلکیات کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 12دسمبر کو کراچی میں عمران خان کے احتجاجی پروگرام کے بارے میں آسٹرالوجرکامران احمدنے پیشگوئی کی ہے کہ اس روز عمران خان کو ذاتی حفاظت پر خصوصی توجہ دینا پڑے گی۔ شہر میں زبردست ہنگامہ آرائی اور سیاسی افراتفری کا امکان ہے تاہم 12دسمبر کو کراچی میں عمران خان کو ملے جلے حالات کے ساتھ کامیابی ملے گی ، نواز شریف کے لئے جزوی طور پر تکلیف دہ اور بری خبر والا دن ہو گا۔ 15دسمبر کو لاہور میں ہونے والے عمران خان کے احتجاجی پروگرام کے بارے میں ماہر علو م فلکیات کامران احمد کی پیش گوئی کے مطابق تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عمران خان 70فیصد ٹارگٹ حاصل کر سکیں گے جس سے عمران خان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا ،15دسمبر کو لاہور میں بد امنی اور دہشتگردی کا امکان ہے عمران خان کو ذاتی حفاظت کا خیال رکھنا ہو گا۔ میاں نواز شریف کے لئے یہ دن 60فیصد پریشان کن اور ذہنی دباؤ والا ہو گا ، بے احتیاطی سے بری خبر کا امکان ہے ،18دسمبر کو عمران خان کے اعلان کردہ ملک گیر احتجاج کے بارے میں آسٹرالوجر کامران احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ اس روز عمران خان کو ملک گیر احتجاج میں 75فیصد کامیابی کا امکان ہے سیارہ یورنیس کی الٹی چال اور سیارہ مریخ کی نظر کے باعث ملک میں سیاسی افراتفری ، اضطراب، بدامنی اور دہشتگردی کا امکان ہے لوگوں میں خوف و بے یقینی کا عالم رہے گا ، جھگڑوں ، تصادم کے علاوہ آتش زنی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں ، نواز شریف اور عمران خان دونوں قائدین کی حفاظت کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔کامران احمد کا مزیدکہنا ہے کہ ملک کو بد امنی اور سیاسی افراتفری سے بچانے کیلئے میاں نواز شریف اور عمران خان کو افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیے۔ احتجاج کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کرنا ملک و قوم کے ساتھ ساتھ خود دونوں رہنماؤں کے لئے بھی بہتر ہے۔ عمران خان سے مذاکرات کے لئے میاں نواز شریف اپنی طرف سے ایسے افراد نامزد کریں جن کا برج پیدائش جوزا یا دلو ہو ، کیونکہ میاں نوازشریف اور عمران خان کے ستارے ایک دوسرے سے مطابقت اور موافقت نہیں رکھتے۔ ماہر فلکیات نے ستاروں کی چال کے حوالے سے ملک کے دونوں لیڈروں وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں اللہ کی مخلوق پر رحم کریں اللہ ان پر رحم کرے گا اور احتجاج سے قبل مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کریں اسی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes