ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا

Published on October 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کوئٹہ میں بھی پانچ مریض سامنے آگئے۔ راولپنڈی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد چھ ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق صفائی کے ناقص انتظامات اور مچھروں کے تدارک کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے ڈینگی بخار پھیلنے لگا ہے۔ راولپنڈی میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس نظر آنے لگی ہے، وہاں مزید 160 شہری وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار ساتھ سو سے بھی زائد ہو چکی ہے۔ ڈینگی اب تک31 جانیں لے چکا ہے۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر کئی شہروں میں بھی سینکڑوں مریض سامنے آ گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔پشاور میں مزید تیرہ افراد میں مرض کی تصدیق ہو گئی۔ صوبے میں اب تک چار ہزار تین سو سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ادھر کراچی میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے۔ مزید 139 افراد وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ سندھ بھر میں ڈینگی سے چودہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog