کٹھن راستو ں سے گزر کر خود کو منوایا، ناہیدہ خان

Published on June 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر ناہیدہ خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بچپن سے انہیں کرکٹ کا شوق تھا۔ وہ بھائیوں کے ساتھ کھیلتی تھیں جبکہ گلی محلے میں بھی کرکٹ کا شوق پورا کیا۔ جب وہ بڑی ہوئیں تو گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا لیکن والد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ میچ میں آٹھویں اور نویں نمبر پر بھی بیٹنگ کی۔ وہ دل برداشتہ بھی ہو جاتی تھیں مگر ہمت نہیں ہاری اور یہی وجہ ہے کہ آج یہاں تک پہنچی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ کوئٹہ کے گلی محلے میں کرکٹ کھیلنے والی واحد لڑکی تھیں۔ لوگ نا صرف حیران ہوتے بلکہ تنقید بھی کرتے تھے کہ یہ لڑکی ہو کر باہر لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ایک ہی کرکٹ گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنا پڑتی تھی جسے لوگ برا سمجھتے تھے۔جب وہ جوان ہوئیں تو گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا تاہم 2007 ء4 میں ا سکول میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹرائلز ہوئے تو حصہ لیا اور وہ سلیکٹ ہوگئیں۔اس حوالے سے درپیش مشکلات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صرف باہر کے لوگ ہی نہیں بلکہ خاندان والوں نے بھی طرح طرح کی باتیں کرنا شروع کر دیں ،بہت مشکلات کھڑی کیں۔ وہ کہتے تھے کہ یہ لڑکی ہو کر کیسے گھر سے باہر نکل سکتی ہے اوروہ بھی کرکٹ کھیلنے کیلئے ،یہ ہماری عزت اور رسم و رواج کے خلاف ہے۔ ایسی لڑکی سے تو کوئی شادی بھی نہیں کرے گا مگر والد نے بہت ساتھ دیا۔یوا ین پی کے مطابق انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اپنی کٹ کے ساتھ رکشے پر وہ گراؤنڈ جا رہی تھیں تو ڈرائیور نے پوچھا کہ کیا وہ کرکٹ کھیلنے جا رہی ہیں؟ تو آہستہ سے جواب دیا ہاں۔ اس موقع پر رکشہ والاکہنے لگا کہ ا س کے علاقے کی ایک لڑکی ناہیدہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی ہے۔کیا آپ اسے جانتی ہیں ؟۔ ناہیدہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ اتنازیادہ ڈرتی تھیں کہ رکشہ والے کو یہ بھی بتانہیں سکیں کہ جس کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ خود ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme