تحریک انصاف نے ملک میں عدم برداشت اور تشدد کی سیاست کو پروان چڑھا یا رشید احمد اعوان

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

malik rasheed awan
ہارون آباد(یواین پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء ملک رشید احمد اعوان نے کہا ہے کہ لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف نازیبا طرز عمل اور بے جا ہلڑ بازی اس جماعت کے قائد عمران خان اور ان کی غیر جمہوری سوچ کو ظاہر کرتی ہے تحریک انصاف نے ملک میں عدم برداشت اور تشدد کی سیاست کو پروان چڑھا یا سیاسی مخالفین پر بد زبانی کے حملے کے بعد اب تحریک انصاف جسمانی ہلڑ بازی پر بھی اتر آئی ہے خیبر پختونخواہ میں بیڈ گورننس کے بد ترین مظاہرے اور ناکام دھرنے کے بعد عمران خان اینڈ کمپنی منفی سیاست پر اتر آئی ہے مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست کا بہت محترم نام ہیں اور تحریک انصاف اپنی ناکام سیاست کے بعد اب غیر سیاسی افسوسناک حربے استعمال کر کے مزید سیاسی گمنامی اور سیاسی بد نامی کمارہی ہے مولانا فضل الرحمان پر اس قسم کے بد زبانی کے وار تحریک انصاف کے لیے مزید شرمندگی کا باعث بنیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes