پاک فضائیہ کا سومیانی فائرنگ رینج میں میزائل کا کامیاب تجربہ

Published on February 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

جے ایف17تھنڈرنے فضا سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل فائرکیے،جودرست پر لگے،ترجمان پاک فضائیہ
اسلام آباد(یوا ین پی )پاک فضائیہ نے سومیانی فائرنگ رینج میں میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،جے ایف 17تھنڈرنے فضا سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل فائر کیے،فائر کردہ میزائل نے ہدف کودرست نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ترین ویپن ٹیسٹ رینج کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا ہے۔سومیانی فائرنگ رینج میں جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل فائرکرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ جے ایف 17 تھنڈرنے فضا سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل فائر کیے۔ جے ایف 17 تھنڈرسے فائر میزائل نے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ پاک فضائیہ نے چین کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کادن پاک فضائیہ اورپوری قوم کیلئے باعث فخرہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ اللہ کے شکرگزارہیں کہ غیرمعمولی سنگ میل حاصل کرنے کی طاقت عطا فرمائی۔ انہوں نے کہاکہ جدید ہتھیاروں کا کامیاب مظاہرہ اس طیارے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر سے میزائل فائرکرنے کا کامیاب مظاہرہ خود دیکھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes