عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے بچ نہیں سکتے۔ آصف علی زرداری

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی، ملکی سیاست کا اہم موڑ آگیا ہے، عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے بچ نہیں سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔آصف زرداری نے اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی ارکان کو مطمئن رہنے کا پیغام دیا اور کہا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی،تمام معاملات طے ہیں، اللہ کے کرم سے فتح اپوزیشن کی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes