ہیما مالنی اور دھرمیندر نے شادی کی35ویں سالگرہ منائی

Published on May 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 765)      No Comments

9
ممبئی(یواین پی) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی اور دھرمیندر نے اپنی شادی کی35ویں سالگرہ منائی۔ ہیما مالنی نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے شادی کی سالگرہ بہت دلچسپ طریقے اور آرام سے منائی۔ اداکارہ نے کہا کہ محبت کا راز ساتھ میں وقت گزارنے میں مضمر ہے۔ اداکارہ نے سالگرہ کی تصاویر بھی شیئرکیں۔ واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر ’’سیتا اور گیتا‘‘ ’’شعلے‘‘اور’’ڈریم گرل‘‘ جیسی فلموں میں اکٹھے کام کرنے کے بعد1980ء میں شادی کے بندھن میں بندھے ۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو شادی شدہ ہیں اور اپنے گھروں میں خوش ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes