حضرت داتاگنج بخش ؒ کے 971ویں عرس کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 876)      No Comments

555
لاہور(یواین پی)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہچہلم حضرت امام حسین ؑ اورحضرت داتاگنج بخش ؒ کے971ویں عرس کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے اور شہر بھر کی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔اس دوران 2ایس پیز،8ڈی ایس پیز ،27انسپکٹرز،18پٹرولنگ آفیسراور 705ٹریفک وارڈنز فرائض سر انجام دیں گے اس کے علاوہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے6فوک لفٹر اور گاڑی خراب ہونے کیصورت میں مددکیلئے4بریک ڈاؤنز بھی لگائے گئے ہیں۔ جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کیلئے5پارکنگ اسٹینڈزبھی مختص کئے گئے ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ملک بھرسے لاکھوں کی تعدادمیں زائرین اورعقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے کربلاگا مے شاہ اور دربارشریف سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے ۔ چہلم حضرت امام حسین ؑ اورعرس حضرت داتاگنج بخش کے موقع پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیاہے ۔12دسمبربروزجمعہ کو ہرقسم کی ٹریفک جوکہ شاہدرہ کیطرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائیگی یاچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں سے اپنی منزل کیطرف روانہ ہوگی۔چوک چوبرجی کی جانب سے آنیوالی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ،بندروڈاورسیکٹریڑیٹ کے ساتھ سولسٹر آفس اور LDAآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ ،کارنرایس ایس پی آفس ، آؤٹ فال روڈکی جانب بھجوایا جائیگا نیز کاہنہ، قصور کیطرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چوبرجی،موڑ سمن آباد،گلشن راوی بندروڈ کیطرف بجھوایا جائیگا،بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائیگی۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاء کالج کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بجھویا جائیگا۔ لاء کالج کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائیگا۔ مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی جانب سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائیگی۔کسی قسم کی ٹریفک کو لوئر مال روڈ(چوک کچہری سے داتا صاحب تک) سے کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہو نے دیا جائیگا۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔پانی والی تالاب سے جانب رنگ محل کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔تمام سست رفتارٹریفک کوچوک ٹیکسالی سے براستہ موہنی روڈاورموری گیٹ سے جانب اردوبازارچلایاجائیگاانہوں نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes