بچوں اور نوجوانوں کے لیڈر عمران خان نہیں بلکہ بلاول بھٹو ہیں؛آصف علی زرداری

Published on April 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments


 مردان:(یو این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے لیڈر عمران خان نہیں بلکہ بلاول بھٹو ہیں۔ پانامہ کیس پر یہ کیسا فیصلہ ہے کہ عمران اور نواز شریف دونوں مٹھائیاں کھا رہے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے۔ ہم نے پختونوں کو ایک نئی شناخت دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی۔ سی پیک منصوبہ بھی کے پی کے کا چوری ہوا ہے وہ حکمرانوں سے واپس لے کر پختونوں کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اسکا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں۔ شہید بی بی کا خواب تھا کہ وہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کریں ۔ ہم فاٹا کو کے پی کے میں ملا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کپتان نکلا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پختون ہے اس کے نام کے ساتھ صرف خان ہے نہ اس کو پختون زبان آتی ہے اور نہ ہی اسکا شجرہ پختونوں سے ملتا ہے۔ اسکا شجرہ صرف ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خود کو نوجوانوں کا لیڈر سمجھتا ہے لیکن اسکی عمر مجھ سے بھی بری ہے تو پھر وہ کیسے نوجوانوں کو لیڈر ہو سکتا ہے۔ نوجوانوں کے متعلق کہا کہ عجیب بات ہے کہ دونوں فریقین فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ حالانکہ عدالتی بنچ کے دونوں ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’’مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز ‘‘۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题