کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سانحہ پشاور میں شہداء افراد کی نمازجنازہ

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

namaz i janazah
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سانحہ پشاور میں شہداء افراد کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔نمازجنازہ حافظ محمد شبیر نے پڑھائی ۔نمازجنازہ میں سفیر پاکستان محمد اسلم خان ، لیبر اتاشی نورالدین خان ، انسانی حقوق تنظیم انٹرنیشنل کے چیئرمین اورکویت کے معروف ایڈوکیٹ سعودن مبارک المطوع ، پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمدعارف بٹ ، اوپیک ممبر حافظ محمد شبیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد ارشد،سیکرٹری جنرل عرفان ناگرہ ، سنیئرنائب صدر ملک محمد حیات ،لیبر ونگ کے صدر محمدزبیر شرفی ،پاکستان پیپلزپارٹی کویت کے بانی حاجی محمد افضل نور، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر رانا عبدالستار،نائب صدر ملک عامر غفور، پینو کے صدر رانا محمد منیر، کویت پاکستان فرینڈ شپ کے صدر رانا اعجازحسین سہیل ، پاکستان اوورسیز کمیٹی کے صدر محمد ارشد جنجوعہ ، چوہدری شبیر احمد الرفاعی ، پاکستان ویلفیئر کمیٹی کے صدر شکیل احمد ڈار، پاکستان تحریک انصاف کے صدر ارشد نعیم چوہدری ، ایم کیو ایم کے محمدافضل خان ،عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہلال اقبال ،سماجی کارکن حافظ سلطان احمد ، بزنس مین و شاعر سجاد احمد ، کے علاوہ سینکڑوں پاکستانی،کویتی شہریوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان نے کہاکہ پشاورسانحہ نے انسانی دلوں کو ہلا کررکھ دیا ہے قوم اورپاکستان افواج ملک کی سلامتی و بقاء کی جنگ متحد ہوکر لڑ رہے ہیں اس میں تمام سیاسی ،مذہبی ،سول سوسائٹی ایک پیج پر کھڑی ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں انشاء اللہ تعالی دہشت گردی اوردہشت گردوں کا قلع مقع کیاجائے گا ۔اس موقع پر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کویت کے پیٹرن چیف مبارک سعدون المطوع نے اپنی رہائش گاہ کو ’’پاکستان ہاؤس‘‘ میں بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج جمعرات (18دسمبر) کو سانحہ پشاورمیں شہید ہونے والے افراد کے لئے شام پانچ بجے سے سات بجے تک تعزیتی اجلاس منعقد کیاجائے گا جہاں دہشت گردی کی بھرپورمذمت کی جائے گی اور شہداء کے لئے دعا مغفرت کی جائے گی ۔
مزید براں پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق نمازجنازہ میں شرکت نہ کرسکے ۔جبکہ ان کی قیام گاہ پر کویت پارلیمان کے اسپیکر مرزوق الغانم ،ممبر پارلیمان سرکاری ،غیرسرکاری کویتی شخصیات ان سے سانحہ پشاور کی مذمت کے لئے پہنچ رہے ہیں ۔ایازصادق نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کا شکارہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ہے دہشت گردوں نے پاکستانی شہریوں اور پاک افواج کے جوانوں کو شہید کیاہے لیکن اب وقت آگیاہے تمام سیاسی ،مذہبی ،سول سوسائٹی تنظیمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھول کرایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر دہشت گردوں کومثبت پیغام دیاہے تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرکے اپنی خود کشی کی ہے اب دہشت گردوں کے خلاف ’’کھلی جنگ‘‘ ہے قوم اورپاک فوج کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی متحد ہوکر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے سانحہ پشاور کو دنیا کا عظیم سانحہ قراردیا اورکہاکہ پاکستانی قوم اورفوج انشاء اللہ تعالی ان کڑے امتحانوں سے سرخروہوکر نکلی گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes