سانحہ پشاور ، پوری قوم کے لیے دکھ کا مقام ہے، رانا بختیار احمد

Published on December 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

UNN Pakistan JPGاوسلو (یو این پی) پی ایم ایل این ناروے کے صدر رانا بختیار نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کو پوری پاکستانی قوم کا دکھ قرار دیا۔ دہشتگردوں نے معصوم بچوں پر حملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ لوگ مسلمان نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔ رانا بختیار نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے شہداء کے والدین اور دیگر اہلِ خانہ سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بلاشبہ یہ بہت بڑا دکھ اور گہرا صدمہ ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes