رائیونڈ، خطرناک ملزمان گرفتار رائفل پمپ ایکشن، پسٹلز، سینکڑوں گولیاںسمیت 2کلوچرس بھی برآمد

Published on February 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے خطرناک ملزمان گرفتارقبضہ سے رائفل پمپ ایکشن، پسٹلز، سینکڑوں گولیاں و کارتوس سمیت 2کلوچرس بھی برآمد علاقہ میں دہشت کی علامت رائیونڈ وگردونوں میں دہشت گردی کرتے تھے نویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی 7-اے ٹی اے کا مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار، ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کی حدیت کر سرکل رائیونڈ اے ایس پی بلال احمد سلہری کی نگرانی میں ایس ایچ اوسٹی خدابخش کے بی، انویسٹی گیشن انچارج قمر ساجد نے اور پولیس ملازمین کے ہمرا ہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ،چند روز قبل جان سے مار دینے کی نیت سے نادر خان اور بابر خان گروپ میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور دہشت پھیل گئی،شدید فائرنگ کرنیوالے نادر خان گروپ کے ممبر فخر کو گرفتار کر لیا گیا،موقعہ سے کلاشنکوف، 222رائفل اور پسٹلز کے درجنوں خول قبضہ میں لیے گئے تھے،دوران ریڈز رائفل پمپ ایکشن، پسٹلز، سینکڑوں گولیاں و کارتوس سمیت 2کلوچرس بھی برآمد کی گئی،انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خطرناک ملزم کو گرفتار کیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے رائیونڈ سٹی پولیس ٹیم کو شاباش

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme