کرشمہ کپور نے کتاب ’’ دی وے آہیڈ‘‘ کی رونمائیکر دی

Published on December 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

111
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کتاب ’’ دی وے آہیڈ‘‘ کی رونمائیکر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے مصنف تمنا سی ایس کی کتاب ممبئی میں منعقدہ تقریب میں لانچ کی ۔ اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب میں سے چند سطریں بڑھی ہیں۔ یہ کتاب ایسی ہے آپ روزانہ صبح ایک دو ورق تو ضرور پڑھ سکتے ہیں۔ کتاب کو پڑھ کر زندگی کے حقائق سے متعلق اصل آگاہی ہوگی اور آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ وہ تمام لوگوں سے یہی کہیں گی کہ اگر وہ اپنی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو یہ کتاب ضرور خرید کر پڑھیں۔ اس موقع پر اداکارامیت سدھ بھی کرشمہ کے ہمراہ موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy