موت کے سوداگروں نے کوٹ رادھا کشن میں معالجوں کے نام پہ دوکانیں کھول لیں

Published on January 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

\"Doctor\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے)کوٹرادھاکشن عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ڈرگ انسپکٹر کی لمبی دیہا ڑیاں۔غیر تربیت یافتہ نیم حکیم اور میڈیکل سٹوروں پر مضر صحت ادویات لوٹ مار کی انتہاء مختلف قسم کے کشتے بنا کر انسانی جانوں سے کھیلنے لگے محکمہ صحت کا عملہ بھی گناہ میں برابر کا شریک ہے شہریوں کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن اور گردو نواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے غیر تربیت یافتہ نیم حکیم اور میڈیکل سٹوروں پر مضر صحت ادویات لو ٹ مار کی انتہاء مختلف قسم کے کشتے بنا کر انسانی جانوں سے کھیلنے لگے محکمہ صحت کا عملہ بھی گناہ میں برابر کا شریک ہے اور میڈیکل سٹور مالکان نشہ آور ادویات اور جنسی ادویات کی سرعام فروخت کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ جانوروں کی ادویات انسانوں پر استعمال کی جاتی ہیں جعلی حکیم حضرات مختلف قسم کے اشتہارات چوکوں میں لگوا کر اور کیبل پر اشتہارات چلوا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں سیاسی و سماجی تنظیموں وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ایسے عناصر کا سخت محاسبہ کیا جائے اور محکمہ کے کرپٹ افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes