مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان ، میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری بھی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

Published on December 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

05
اسلام آباد۔۔۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بر فباری بھی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، وہاڑی،جھنگ،خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، شیخوپورہ کے اضلاع میں شدید دھند جبکہ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر،لیہ، مظفر گڑھ،رحیم یار خان،گھوٹکی،سکھرمیں بھی دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔ شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد ،ملتان اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ موٹر وے M-2کے گردو نواح( لاہور تا پنڈی بھٹیاں سیکٹر )میں شدید دھند ہو گی۔شمالی علاقوں( گلگت ،سکردو، ہنزہ، دیامیر،غذر)، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان( کوئٹہ ،قلات،زیارت)میں رات کے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیں گے۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداور خشک رہا۔جبکہ پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہے۔اس دوران ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے ۔سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ قلات میں منفی 07 رہا۔ اس کے علاوہ سکردومنفی 05، پارا چنار ،دیر ،استور ، گلگت منفی 03، ہنزہ، چترال، مالم جبہ منفی 02،دروش اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes