ٹیکسلا میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

pic bum taxila
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)ٹیکسلا میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،چوک سرائے کالا میں دوکان کے قریب مشکوک کالے بیگ میں موجود بم کی اطلاع،علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، سینکڑوں لوگ سرائے کالا چوک کے ارد گرد جمع ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ، اے سی ٹیکسلا ، سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے،مشکوک کالے بیگ کی جگہ سے 300سے400میٹر تک جگہ خالی کرالی گئی،جی ٹی روڈ سے دونوں اطراف سے ٹریفک روک دی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچا جنہوں نے موقع پر پہنچتے ہی مشکوک بیگ کا معائنہ کیا، جس کے بعد لوگوں کو مزید پیچھے ہٹا دیا گیا ، بم ڈسپوزل کے قدیر نامی اہلکار نے فوری ایکشن کرتے ہوئے مشکوک بیگ کو ایکسپلوڈ کر دیا ،ایک دھماکے کے بعد بتایا گیا کہ بم ناکارہ ہو چکا ہے،ادھر تھانہ ٹیکسلا میں بم اسکواڈ کے عملہ نے مذکورہ بم کے حوالے سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیاجبکہ میڈیا کو بریفنگ کے دوران انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ یہ ایک خود ساختہ بم تھاجس کا پاور سورس موبائل سے کے ساتھ منسلک تھا200 گرام سے زائد ہائی ایکسپلوزو موجود تھا جس نے موبائل سورس سے پاور لینی تھی،دو عدد ڈیٹو نیٹرز تھے،کال آتے ہی یہیہ بم پھٹ جاتا جس کو ریموٹ کمانڈ ڈیوائسکی طرز پر تیار کیا گیا تھاان کا کہنا تھا کہ اگر خدا نا خواستہ بم پھٹ جاتا تو اس سے 35 سے 40 میٹر تک فاصلے تک چاروں اطراف بھاری نقصان کا اندیشہ تھا،جس میں جانوں کے ضیاع کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ زخمی ہوسکتے تھے میڈیا کو بتایا گیا کہ مارٹر گولے کے خول کے اندر ہائی ایکسپلوزو بھرا گیا تھا جو کسی وی آئی پی شخص یا بڑے ہجوم کو ٹارگٹ کر نے کے لئے نصب کیا گیا تھا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کامیاب کاروائی پر چوک میں موجود لوگوں نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باداور نعرہ تکبیر کی صدائیں فضا میں بلند ہو گئیں دوسری جانب ڈی ایس پی ٹیکسلا نے بار ہا میڈیا کے استفسار کے باوجود کچھ بھی بتانے سے گریز کیا جبکہ میڈیا کی کثیر تعداد حقائق جاننے کے لئے تھانہ ٹیکسلا میں موجود تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes