مسیحی پاکستان کے شہری ہیں دو الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں نذیر احمد ارائیں

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

24-12-2014 Agri University
بوریوالا(یواین پی) ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ مسیحی پاکستان کے شہری ہیں دو الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بوریوالا میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بوریوالا پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کے ہمراہ کرسمس گفٹ تقسم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انچارج پی آر پی عدیل جنجوعہ بھی موجود تھے ایم این اے چودھری نذیر احمد اراےءں نے کہا کہ تمام انبیاء کرام پر ایمان رکھنا ہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہمارے نبی کریمﷺ نے خود بھی غیر مسلموں سے حسن سلوک کا عملی مظاہرہ کیا ہے جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بوریوالا پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان سمیت تعمیر پاکستان میں بھر پور حصہ لیا ہے اور اس مملکت کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اس موقع پر مسیحی بھائیوں کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا گیا اور انہیں کرسمس کے تہوار کی مبارکباد پیش کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes