وزیر اعظم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

news-1419450849-7168
اسلام آباد ( یواین پی ) سانحہ پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان کمیٹی اور آل پارٹیز کانفرنس میں اہم فیصلے لینے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم کو ان فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لینے لیے خصوصی خطاب کیا ۔اس خطاب میں جہاں انہوں نے ملکی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تعریف کی وہیں وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں سیاسی جماعتیں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں وہیں ہماری فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ہمارے اس عزم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہونا خوش آئند بات ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme