شیخ رشید احمد کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت 29 دسمبر تک ملتوی

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

55
راولپنڈی (یو این پی)الیکشن ٹربیونل راولپنڈ ی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو وامق جاوید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان کی انتخابی عذرداری کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔درخواست گذار کے وکیل نے شیخ رشید احمد کی جانب سے داخل کرائے گئے بیان حلفی پر مزید جرح کی ۔الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید احمد کو کہا کہ اس درخواست سے متعلق مزید ثبوت ہیں تو پیش کیں جائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes