بالی وڈ میں کوئی دوسرا گووندہ پیدا نہیں ہوسکتا،روینہ ٹنڈن

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 959)      No Comments

66
ممبئی(یو این پی) اداکارہ روینہ ٹنڈن کے مطابق بالی وڈ میں کوئی دوسرا گووندہ پیدا نہیں ہوسکتا۔ روینہ ٹنڈن جنہوں نے گووندہ کے ساتھ 6 فلمیں کیں ، نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ51سالہ گووندہ جیسا کوئی اورنہیں ہوسکتا جو بیک وقت بہترین اداکار اور رقاص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گووندہ رقص کرتے ہوئے جس طرح اداکاری کرتے ہیں ایسا کمال کسی اور اداکار کو حاصل نہیں اس کے ساتھ وہ ایک نہایت سادہ، اچھے اور ملنسار انسان ہیں جن کے ساتھ کام کرنا شاندار ہے۔ روینہ نے کہا کہ انہوں نے گووندہ سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ گووندہ کی بیٹی نرمدا اچھی اداکارہ ثابت ہوسکتی ہے اورانہیں امید ہے کہ گووندہ والا جذبہ اورصلاحیت وہی آگے لے کر جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes