عطائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ناصر جمال ہوتیانہ

Published on November 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ عطائیوں کو10-11-2015 DCO انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے محکمہ صحت عطائیوں کے خلاف بھر پورمہم چلائے اور جو رضا کارانہ طور پر عطائیت کا دھندہ نہ چھوڑے اسے قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھجوائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید ، ، ڈاکٹر عبدالرؤف خالد، فارما سسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے ، اور ڈرگ انسپکٹروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے کہا کہ ادویات کا باقاعدہ رکیارڈ مرتب کئے بغیر میڈیکل سٹور چلانے کی اجازت نہیں اور نہ ہی میڈیکل سٹورز مالکان بغیر لائسنس اپنا کاروبار کر سکتے ہیں اسی طرح ڈاکٹرز بھی پاکستان میڈیکل کونسل کی رجسٹریشن حاصل کئے بغیر اپنی پریکٹس نہیں کر سکتے اجلاس میں 34عطائیوں کے خلاف درج کیسز کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ غیر قانونی کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر 19کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا 6کے خلاف چالان عدالت مین بھجوانے کی منظوری دی گئی اور 8کیدوبارہ معائنہ کا حکم دیا گیا اسی طرح ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ مرتب اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 8میڈیکل سٹور مالکان کے کیسوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنا ریکارڈ درست کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes