پاکستانی قوم فوج اور حکومت نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے حافظ محمد شبیر

Published on December 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

u0633u0627u0646u062Du06C1 u067Eu0634u0627u0648u0631 u0645u06CCu06BA u0634u06C1u062Fu0627u0621 u06A9u0648 u062Eu0631u0627u062C  u062Au062Du0633u06CCu0646 u067Eu06CCu0634 u06A9u06CCu0627u06AFu06CCu0627
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے )ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر نے کہاہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اوراس دہشت گردی لیبل لگا کر اسے دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش کی گئی لیکن پاکستانی قوم فوج اور حکومت نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے یہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ مسلم امہ کی جنگ ہے جسے پاکستان نے تن تنہالڑ کر پوری مسلم دنیا کو بچایا ہے کوئی پاکستانی دہشت گرد نہیں تھا بلکہ پاکستان میں باہر سے دہشت گردوں کو مسلط کیا گیا سب دنیا جاتی ہے پاکستان کا کوئی دہشت گرد نہیں تھا بلکہ باہر سے آئے دہشت گردوں نے پاکستانی قوم کا سکون برباد کردیا جس کی قیمت پاکستان نے جانی ،مالی اخلاقی سفارتی ادا کی۔ان خیالات اظہار انہوں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ عرب میڈیا نے کبھی پاکستان پر دہشت گردی پر حملہ کو کوریج نہیں ہمارا عرب میڈیا سے مطالبہ ہے وہ حقائق جاننے کی کوشش کریں اور عرب دنیا کو بتایا جائے پاکستانی دہشتگرد نہیں ، ہم دہشتگردی سے متاثرہ لوگ ہیں ۔ہم پوری دنیا کے امن کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہم خون کے آخری قطرے تک امتِ مسلمہ اور دنیا کے امن کی خاطر جنگ لڑتے رہیں گے ۔انہوں نے افواجِ پاکستان کی جراء ت اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،انہوں نے دہشتگردوں کی تمام فیکٹریاں نیست و نابود کرنے کے فوج کے اس عزم کو سراہا اور تعریف کی ۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ اور اس کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا چپہ چپہ امن کا گہوارہ بن جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题