جہالت مسائل کی جڑ اور علم مسائل کا حل ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

2-10-2015
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ جہالت مسائل کی جڑ اور علم مسائل کا حل ہے حکومت نے نوجوانوں خصوصا جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے اعلی تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا کی ہیں یہ بات انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی میں بر طانوی تعلیمی ادارے چارٹرڈ آف منیجمنٹ اکاؤنٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کامسیٹس یونیورسی وہاڑی کیمپس کے طلبا میں ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر خیر الزماں کے ہمراہ تعریفی اسنا د تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ، ڈاکٹر رفاقت ، ڈاکٹر شاہد ، ڈاکٹر ساجد حیدر، ڈاکٹر منیر احمد ، علی افتخار، اظفار انور چودھری ، عفان الدین بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے طلبا کے لیے اعلی تعلیم کے خواب کو تعبیر دی ہے اور ان کی فیسوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا ہے تاکہ محض فیس نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ٹیلنٹ ضائع نہ ہو انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب ایجوکیشن انڈو منٹ فنڈ بھی قائم کیا ہے جس سے مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف کا اجراء کیا جا رہا ہے اور ان وظائف کے حصول کو اتنا آشان بنایا گیا ہے کہ ہونہار طلبا کو ان کے نتائج کی بنیاد پر گھر بیٹھے فارم بھجوا دےئے جاتے ہیں ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ اسلام میں علم کے حصول کو مرد و عورت دونوں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے اور جہالت کے اندھیروں کو علم کی شمع ہی دور کر سکتی ہے انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بنی نوع انسان کی ترقی اور بہبود کے نظریہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے امید اور یقین کا دامن تھام کر اپنی اعلی تعلیم کو مکمل کریں اور اس ملک سے جہالت کے اندھیروں اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرنے کا بیڑا اٹھائیں انہوں نے طلبا رابعہ سردار، نعمان سرور،ظہیر عباس،فراغت علی اور ابوبکر میں تعریفی اسنا د تقسیم کیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes