جدہ ،فیملی ویزے کی نئی مدت 180 دن مقرر

Published on December 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

46536_02
جدہ سعودی عرب (بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی)سعودی ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اورپاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیملی ویزے کی نئی مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق سعودی عرب میں داخلے کے وقت کی گئی رجسٹریشن سے ہوگا. محکمہ امیگریشن کے ترجمان کیپٹن احمد بن فہد الیحدنے میڈیا کو بتایا کہ سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے باربار مملکت میں غیرملکی فیملی کے قیام کی مدت کے بارے میں استفسارات کیے تھے جس کے بعد عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر ملکی فیملی کے ملک میں قیام کے لیے ویزے کی مدت چھے ماہ رکھی گئی .اُنہوں نے بتایاکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود سعودی سفارت خانے، قونصل خانے اور نمائندہ دفاتر ویزے جاری کرنے کے مجاز ہیں،اگر کسی غیر ملکی خاندان نے اپنے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کرانا ہو تواس کو پہلی مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ حکام سے رجوع کرنا ہوگا . ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ویزے کی مدت میں آن لائن سروسز کے ذریعے توسیع کی سہولت پہلے ہی دے رکھی ہے جس سے مدد لی جاسکتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy