کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی تلہ گنگ میا نوالی،پنڈ ی اور چکو ال روڈ کھنڈرات میں تبدیل

Published on December 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

Final
تلہ گنگ (یواین پی)کروڑو ں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی تلہ گنگ میا نوالی،پنڈ ی اور چکو ال روڈ کھنڈرات میں تبدیل۔سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے میا نوالی ،پنڈ ی اور چکو ال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔سڑک کے دونوں جانب کھڈوں نے اس سڑک پر سفر کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اس سلسلہ میں میڈ یا سروے ٹیم نے سڑک کا دورہ کیا۔ تلہ گنگ شہر کے مختلف محلو ں میں جھا ٹلہ ،پر انا لا ری اڈا الممتاز ہسپتا ل ،گلی سٹھیا ں والی اور جی پی او چو ک میں سڑک نیچی ہونے کی وجہ سے بارش کا تما م پانی سڑک پر گھنٹوں کھڑا رہتا ہے اور نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے علاقہ کے مکینوں نے سروے ٹیم کو بتایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک محکمہ شاہرات کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جنہوں نے صوبہ پنجاب کو پیرس بنانے کا عزم کر رکھا ہے مگر تلہ گنگ میا نوا لی،پنڈ ی اور چکو ال روڈ ان کی نظر میں نہیں ہے۔تحصیل تلہ گنگ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،کمشنر راولپنڈ ی ،ڈی سی او چکو ال اورمحکمہ شاہرات پنجاب کے اعلیٰ حکام سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ میا نوا لی ،چکو ال اور پنڈ ی روڈ کی تعمیرو مرمت فی الفور شروع کرائی جائے تاکہ آئندہ آنے والی بارشوں کے موسم میں اس سڑک پر رونما ہونے والے حادثات پر قابو پایا جاسکے اور دوران سفر لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题