حضرو کے نواحی گاؤں ملاں منصور میں ڈینگی بخار سے خاتون متاثر

Published on September 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

index
حضرو(یواین پی)حضرو کے نواحی گاؤں ملاں منصور میں ڈینگی بخار سے خاتون متاثر، راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل کرا لیا گیا، پورے گاؤں کے لوگوں میں عام بخار کی شکایات ، اسسٹنٹ کمشنر حضرو طارق علی بسرا نے فوری نوٹس لیکر ہنگامی اقدامات کے تحت یکم ستمبر تا سات ستمبر تک فری میڈیکل کیمپ لگانے کے احکامات جاری کر دئیے، ٹی ایم اے حضرو کے اہلکاروں نے صفائی شروع کر دی، ڈینگی کے خلاف آگہی مہم کے سلسلہ میں گاؤں کے اندر سیمینار کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں ملاں منصور میں ایک خاتون نیر زوجہ وحیدمیں ڈینگی بخار کی علامات ظاہرہونے کے بعد راولپنڈی میں ریفر کر دیا گیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے، اس حوالہ سے اے سی حضرو طارق علی بسرا نے صحت، ماحولیات، مال اور بلدیہ حضرو کے چار محکمہ جات کے افسران ٹی ایم او مبارک علی اعوان کے ہمراہ ملا ں منصور کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا، انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹرز طلب کرکے لوگوں کا چیک اپ کرایا تو 150خواتین و حضرات کو عام بخار کا سامنا تھا جس پر اے سی حضرو نے مقامی دو این جی اوز کے اشتراک سے ملاں منصور و گردونواح میں ڈینگی کے خلاف آگہی مہم کا آغاز کیا اور سیمینار میں اس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر اور حکومت کی طرف سے اقدامات پر روشنی ڈالی ، اس موقع پر طارق علی بسرا نے ملاں منصور میں یکم ستمبر تا سات ستمبر تک فری میڈیکل کیمپ لگانے کے احکامات جاری کئے جہاں پر چیک اپ، ادویات سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، دریں اثناء ٹی ایم او مبارک علی اعوان نے ملاں منصور میں صفائی کیلئے عملہ کی ڈیوٹی لگا دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy