سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے فوجی عدالتوں کو غیر آئینی قرار دیدیا

Published on December 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

5555555555
اسلام آباد(یو این پی)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فوجی عدالتوں کو غیر آئینی قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں فوجی عدالتوں کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی تو وہ بھی غیر آئینی ہو گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے پاس غیر آئینی اقدامات کا اختیار نہیں اور اگر فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے ترمیم کی گئی تو وہ بھی غیر آئینی ہو گی۔ افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے ہوتے ہوئے آزاد عدلیہ کی ضرورت نہیں۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد موجودہ اور سابق حکمرانوں نے روک رکھا تھا اگر ملزمان کو سزائیں نہیں ہوتیں تو عدالتوں کو اس کا مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا، کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں جس کیلئے نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،ایک سوال کے جواب میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ من گھڑت الزامات پر وہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جلد دعوٰی دائر کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes