حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ واپس لے،سینیٹر رضا ربانی

Published on January 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments
4444
اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ واپس لے، ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی، ایف بی آر جو دیگر مدوں میں ٹیکسوں کا ہدف حاصل نہیں کر سکا اس نے سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی کماڈیٹی پر اتنا سیلز ٹیکس کبھی نہیں لگا، یہ ٹیکس بھی ایک ایس آر او کے ذریعے لگایا گیا ہے جو کہ آئین کیخلاف ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس صرف ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں بھی یہ بات واضح کر چکی ہے، حکومت سے استدعا ہے کہ اگر یہ ٹیکس لگانا مجبوری ہے تو پارلیمنٹ کے ذریعے لگایا جائے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog