پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ‘ طالبان نے عملہ پکڑ لیا: افغان میڈیا

Published on August 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

111
اسلام آباد (یواین پی)پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغان علاقے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ سے قبل ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ہیلی کاپٹر میں موجود چھ افراد کو طالبان نے پکڑ لیا۔ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے روس جا رہا تھا۔ دفتر خارجہ نے معاملے پر افغان حکام سے رابطہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر نے افغان علاقے لوگر میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر میں ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر میں موجود 6 افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب ذرائع پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے ازبکستان جا رہا تھا اور ہیلی کاپٹر میں ایک روسی انجینئر سمیت عملے کے چھ ارکان سوار ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ہیلی کاپٹر ایم 17 ہے اور اس کی مرمت کیلئے چوبیس کروڑ بھی منظور کیے گئے تھے۔مذکورہ ہیلی کاپٹر 11 سال پہلے ازبکستان سے خریدا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 6 دن پہلے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کی سمری منظور ہوئی تھی۔ دریں اثنا واقعے کے بعد دفترخارجہ نے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فی الحال طیارے کے معاملے پر مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے روس جا رہا تھا اور افغان حکومت کو فضائی حدود استعمال کرنے سے متعلق بتا رکھا تھا۔تاہم ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اگرچہ کابل میں ایک ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی ہے مگر تصدیق نہیں کر سکتے کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے۔ میڈیا رپورٹس سے ہی پتا چلا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر پاکستانی تھا اور یہ کہ عملے کو طالبان نے یرغمال بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے افغان حکومت سے مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题