واہ کینٹ ، جشن عید میلاد النبیﷺپورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Published on January 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

pic milad taxila
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺپورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔12ربیع الاول کے پُر نور دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی سے ہوا اور وطن عزیز کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ کی زیر سرپرستی مرکزی سیرت کمیٹی واہ کینٹ اور مرکزی شعبہ ویلفیئر کے مشترکہ تعاون سے صبح ساڑھے نو بجے میلاد چوک (لائق علی چوک) سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس کی قیادت محمد آصف حسین ممبر پی او ایف بورڈ و ممبر پروڈکشن کوارڈینیشن کر رہے تھے۔ اس شاندار جلوس میں پی او ایف کے پیداواری یونٹوں،مقامی تنظیموں اور اسٹیٹ ایریاز کی میلاد کمیٹیوں کے 162دستوں نے شرکت کی ۔ جلوس کے شرکاء اجلے پیرہن زیب تن کیے ، رنگ برنگے جھنڈے لے کر اپنے سالار صاحبان کی قیادت میں علی الصبح ہی میلاد چوک پہنچ گئے۔ مہمان خصوصی محمد آصف حسین ممبر پی او ایف بورڈ و ممبر پروڈکشن کوارڈینیشن نے تمام دستوں کا معائنہ کیا اور شرکاء کے جذبہ ایمانی کی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو آقائے نامدارحضرت محمد مصطفیﷺ کا میلاد مناتے ہیں کیونکہ نبی مکرم فخر موجودات ﷺ سے محبت ایمان کی اولین و بنیادی شرط ہے اسوۂ رسول پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ قاضی عبدالوحید خطیب مرکزی جامع مسجد واہ کینٹ نے پاکستان کی سلامتی وسربلندی ،پی او ایف کی ترقی و خوشحالی اور سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں، شہریوں اور دفاع وطن پر قربان ہونے والے فوجیوں کے لیے دعا کرائی۔ یہ ایمان افروز جلوس نعت رسول مقبول اور درود و سلام کے نذرانے پیش کرتا ہواقائد ایونیو سے ہوتا ہوا انوار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس کے راستے میں عاشقان مصطفی ﷺ نے جلوس کے شرکاء کے لیے پانی کی سبیلیں لگائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ رات کو تمام سرکاری و نجی عمارات بشمول مرکزی جامع مسجد ، شیر شاہ پارک، اسلم مارکیٹ ، کینٹ بورڈ آفسزاور اسٹیٹ ایریا کے گلی محلوں میں انتہائی دلکش چراغاں کیا گیا۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے ساتھ فائر برگیڈ اور میڈیکل کا عملہ بھی موجود تھا،انوار چوک میں حاجی محمد اقبال کی جانب سے براڈوے سویٹ ہاوس کے سامنے شرکاء جلوس کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھاجہاں دستوں کے سالارز کو مٹھائی کے ڈبے اور جو سکے پیکٹ تقسیم کئے گئے ،جلوس کے دیکھنے کے لئے مرد خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد وہاں جمع تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes