سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے ہمیشہ اپنے اچھے کردار کی بدولت اپنا مقام بنایا

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

جدہ ( رپورٹ ۔۔۔زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے ہمیشہ اپنے اچھے کردار کی بدولت اپنا مقام بنایا ہے،پاکستانی کیمونٹی کے کردار کے حوالے سے ریاض میں ایک بیٹھک قومی وطن پارٹی کے رہنعما اقبال ودود کے آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، ادبی، مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ پاک میڈیا فورم کے صحافیوں نے بھی شرکت کی، اس موقعہ پر پاک میڈیا فورم کی جانب سے کیمونٹی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اظہار کیا کہ عرصہ دراز سے مقیم پاکستانیوں نے ریاض شہر میں جس طرح گلدستے کی مانند مثالی کیمونٹی کو تشکیل دیا ہے اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی، جبکہ کیمونٹی ممبران کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صحافیوں کے کردار کو نا صرف سراہا گیا بلکے کہا گیا کہ صحافتی امور کو بروکار لا کر جس طرح ہماری تقریبات کو پوری دنیا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے وہ یقینا لائق تحسین ہے، ہم صحافیوں کی قدر کرتے ہیں کہ وہ ایک جانب پاک سعودی دوستی کو فروغ دے رہے ہیں تو دوسری جانب کیمونٹی کی آواز بھی بنے ہوئے ہیں، اجلاس میں قاضی اسحاق میمن، مخدوم امین تاجر، محمد خالد رانا، مبشر انوار، خالد اکرم رانا، ابرار تنولی، الیاس رحیم، عابد شمعون چاند ؛ ذکاء اللہ محسن ؛ امتیاز احمد رانا عمر فاروق،فیصل علوی، ظہور علی خان اور حافظ عبدالوحید نے شرکت کی، آخر میں بابرکت ساعتوں کے ساتھ دعا خیر کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme