سرور کونین حضرت محمد ﷺ کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ

Published on January 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

6-1-2015
وہاڑی(یواین پی)پرنسپل سب کیمپس بوریوالا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا ہے کہ سرور کونین حضرت محمد ﷺ کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے اور آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگی کا محور بنا کر ہم دنیا و آخرت میں سر خروئی حاصل کر سکتے ہیں یہ بات انہوں نے سب کیمپس میں منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہی پروفیسرڈاکٹراشتیاق احمد رجوانہ نے کہانبی کریمﷺ کی پوری زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے اور آپﷺ نے اسلام کی تبلیغ حسن اخلاق سے کی اور اپنے مخالفین کو بھی کبھی ایذا نہیں پہنچائی انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام لیوا اور پیروکاروں کو آپﷺ کی عملی زندگی سے سبق لیتے ہوئے دنیا اورمعاشرے میں امن کے فروغ کے لیے جد جہد کرنا ہو گی اس موقع پر نعت خوانوں نے حضرت محمد مصطفی ﷺکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے اڈاپٹِیو ریسرچ کے فارم مینجر ڈاکٹر لیاقت ، انچارج پی آر پی عدیل جنجوعہ اور تمام فیکلٹی ممبرز اور سٹاف نے تقریب میں شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes