پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے :مشعال ملک

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments


پشاور (یو این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی ادارے اور قوتیں خاموش ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف بھی موثر انداز میں آواز نہیں اٹھا رہے ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے ۔مشال ملک نے لارڈ نذیر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک کے آغاز پر کشمیر میں خون کی ندیاں بہائی گئیں ۔ کشمیریوں سے زندہ رہنے کا حق تک چھین لیا گیا ، کلبھوشن یادیو کا معاملہ انڈیا عالمی عدالت میں لے گیا ہے تو پاکستان کو بھی مسلہ کشمیر عالمی عدالت میں لے جانا چاہیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں کشمیر کی صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے ۔لارڈ نذیر کا یوا ین پی سے کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیریوں کو شہید کرکے تحریک آزادی کو کچل دینا چاہتی ہے لیکن یہ غلط پالیسی ہے ، عالمی ادارے اور قوتیں اس سارے معاملے خاموش ہیں ، اس کے ساتھ حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم دوروں پر تو جاتے ہیں مگر کبھی انہوں نے بھارت کو سخت الفاظ میں نہیں للکارا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر اورحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا روزانہ پاناما معاملے پر لوگوں کو تقریریں سناتے ہیں۔ لیکن کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی کوئی بات نہیں کرتا ۔ عالمی ادارے اور قوتیں تو خاموش ہیں ہی وزیر اعظم بھی موثر آواز نہیں اٹھا رہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes