اکیسویں آئینی ترمیم سینٹ میں متفقہ طور پر منظور

Published on January 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 808)      No Comments

asdfkjhfgاسلا م آباد (یو این پی) اکیسویں آئینی ترمیم اورآرمی ایکٹ سینٹ میں متفقہ طورپر منظور کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے سینٹ میں آئینی ترمیمی بل پیش کیا جسے متفقہ طورپر منظور کر لیا گیاہے ۔قومی اسمبلی میں منظور ی کے بعد بل کو منظور ی کے لیے سینٹ میں بھیج دیا گیا تھا جہاں حکومت کو آئینی اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے لیے 70ارکان کی حمایت کی ضرورت تھی جبکہ سینٹ میں 77ارکان نے ترمیمی بل کی حمایت میں رائے کا اظہار کیا ۔شک وار منظور ی کا مرحلہ جاری ہے جس میں تیسری شک میں سینٹ کے 78ارکان نے حمایت میں رائے کا اظہار کیا۔ آئینی ترمیمی بل کی منظور ی کے لیے 104ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا اور بل بغیر کسی اختلاف کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy