سانحہ راولپنڈی ،صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا جائے ندیم ہارون

Published on November 17, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

\"1\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خاں نے راولپنڈی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے اور دونوں گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں ۔ ملکی بقاء اور استحکام کی خاطر اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں ، کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے فرقہ واریت کو ہوا ملے اور ملکی بقاء و سا لمیت کو نقصان پہنچے ۔ ملک کی موجودہ صورتحال کا یہ تقاضا ہے کہ تمام فریقین ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں ،ان قوتوں کا آلہ کار نہ بنیں جو ملکی بقاء اورسا لمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ دشمن قوتیں فرقہ واریت کی آڑ میں ملک کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں اس لئے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی یہ دینی اور ملی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم رکھیں

تیرہ سالہ لڑکی سے با اثر افراد کی اجتماعی زیادتی
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)13سالہ لڑکی سے با اثر افراد کی اجتماعی زیادتی۔ مقدمہ درج۔ اہل علاقہ کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سرہالی کلاں میں با اثر افراد کے جواں سالہ بیٹوں ذیشان، ابو الحسن، محمد حارث نے نا معلوم ساتھی کے ساتھ ملکر 13سالہ لڑکی(ص) کو گھر سے گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ لڑکی کے بھائی محمد شاہد کی درخواست پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے با اثر افراد کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔


تیز رفتارٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچہ عثمان عدیل موقع پر ہی دم توڑ گیا
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ عثمان عدیل جاں بحق، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں وڈانہ عدیل خالد اپنی بیوی شمائلہ اور کمسن بچے عثمان عدیل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیروز پور روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتارٹینکر ننے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں کمسن بچہ عثمان عدیل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور غنی رحمان کے خلاف مقدمہ درج ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy