نیشنل ایکشن پلان کا پنجاب میں نفاذ، گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

123لاہور (یو این پی) دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کا پنجاب میں نفاذ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب تک 5,911 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں ماہ دہشت گردی اور مدد فراہم کرنے کے جرم میں 5,911 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1,740 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نفرت انگیز لٹریچر کی اشاعت پر 258 اور وال چاکنگ کے جرم پر 26 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف سرگرم عمل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes