دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہو گا۔سینیٹر مشاہد حسین

Published on January 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہو گا، پارلیمنٹ نے آج بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پشاور کے سانحے کے بعد قومی سیاسی قیادت نے جرأتمندانہ فیصلہ کیا ہے، 16 دسمبر کے واقعہ سے ہماری سمت تبدیل ہو گئی ہے، دہشت گردی ملک کے لئے سب سے بڑا بحران ہے جس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کی بنیادی ذمہ داری عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہو گا، پارلیمنٹ نے آج بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme