قائد اعظم ٹرافی کا چھٹاراؤنڈ آج سے شروع ہو گا

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2022-23 کے چھٹے مرحلے کا آغاز آج (جمعرات سے) ہو گا، سندھ کی ٹیم سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب کی ٹیم ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیم بلوچستان سے نبرد آزما ہو گی، پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔میگا ایونٹ کا چھٹا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اب تک کے مقابلوں میں ناردرن کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔سندھ کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سینٹرل پنجاب 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes