پی پی 147 لاہور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب

Published on October 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

111
لاہور(یو این پی)لاہور کے حلقہ پی پی 147 لاہور میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی نے 31300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 کی طرح پی پی 147 میں بھی پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان کڑا مقابلہ رہا تاہم تحریک انصاف کے امیدوارشعیب صدیقی نے 31300 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ (ن) لیگ کے امیدوار محسن لطیف نے 28641 ووٹ حاصل کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes