آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

index
اسلام آباد (یو این پی) اگلے ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گی،دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔منگل/بدھ کے روز اسلام آباد،خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو گی۔ اس دوران مری ، گلیات، شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما (جنوری تا مارچ)کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ماہ جنوری میں معمول سے کم جبکہ فروری /مارچ میں اچھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں کل سے بتدریج کمی کا امکان ہے ۔ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداور خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرار ت سکردو ،پاراچنار میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ گوپس منفی 07، ہنزہ،استور منفی 06،گلگت منفی 05،دیر ،کالام،مالم جبہ منفی 04،بنوں منفی 03،رسالپور، راولاکوٹ،دروش منفی 02،چترال منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme