عائشہ گلالئی کا عمران خان کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

Published on June 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے راولپنڈی سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی سے عمران خان کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لیں گی۔پی ٹی آئی گلالئی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے چار خواجہ سراؤں کو بھی ٹکٹ دیے ہیں۔ تین بڑے ہاتھیوں کیلئے ابابیل فورس تیار کر لی گئی ہے، ہاتھی ہوشیار ہو جائیں۔ تحریکِ انصاف سے زیادہ نشستیں لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کا کچرا تحریکِ انصاف میں جمع ہو چکا ہے۔ اگر پی ٹی آئی کو خوف ہے تو ہماری مڈل کلاس جماعت سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد، لودھراں اور سندھ کے حلقوں سے خود الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题