گگو منڈی کی خبریں نذیر احمد شاہین کے قلم سے

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

Nazir
اکیسویں ترمیم سول عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے رفیق نظامی
اکیسویں ترمیم سول عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے بے اصول قانون سازی کا پارلیمنٹ کو کوئی اختیار نہیں یہی صورت حال برقرار رہی تو کل کلاں پارکیمنٹ کسی فوجی جرنیل کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار محمد رفیق نظامی ایڈووکیٹ گروپ لیڈر جماعت اسلامی NA167 نے یہاں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو انصاف اخلاق اور اصول کی بنیاد پر قانون سازی کرنی چاہیئے پاکستان کے اندر مفاد پرست اور مصلحت پسند سیاست دانوں نے ہمیشہ فوجی آمریت کو آئینی و قنونی تحفظ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ہوئے آئین و قانون سازی کے بارے میں پارلیمنٹ کے جائز اختیارات و حدود کا تعین کرے بصورت دیگر آئین و قانون کا صحیح معنوں میں تحفظ نا ممکن ہو گا اور آئینی و قانونی آمریت کو مسلط کیا جاتا رہے گا
زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور وں کے چالان
ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر کی خصوصی ہدایت پر لاری اڈہ گگو پر انسپکٹر محمد انو ر نے اپنے عملہ کے ہمرا ہ گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران اوورلوڈ گاڑیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور وں کے چالان کئے اور ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیئے حکومت کے منظور شدہ کرایہ نامہ گاڑیوں میں آویزاں کئے جائیں اور ان کرایہ ناموں کے مطابق ہی کرایہ وصول کیا جائے زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے اس موقع پر مقامی شہریوں محمد بوٹا منظور احمد محمد ندیم و دیگر نے مطالبہ کیا کہ زائد گیس سلنڈر اور پٹرول کین ہٹائے جایءں ورنہ کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں
اے ایس آئی محمد عظیم انچارج ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس کا بھائی روڈ ایکسیڈنٹ میں جان بحق
اے ایس آئی محمد عظیم انچارج ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس کا بھائی روڈ ایکسیڈنٹ میں جان بحق جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز لاہور ملتان روڈ پر چک نمبر 215/ای بی کے قریب ٹرالر اور ہائی ایس ڈالہ میں تصادم کے نتیجہ میں اے ایس آئی محمد عظیم انچارج ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس مانا موڑ کے بھائی محمد ضمیرسمیت چار افراد زخمی ہو گئے محمد ضمیر کو شدید زخمی ہونے پر ملتان ریفر کر دیا گیااسے ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا اس کا جنازہ ادا کر دیا گیا جنازہ میں ایم این اے چوہدری نذیر احمد ارائیں ۔ ایم پی اے چوہدری محمد ارشاد ارائیں۔ ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ۔سابق سٹی ناظم میاں احد شریف کے علاوہ علاقہ بھر سے ہرپولیس وکلا صحافی و دیگر ہر طبقہ فکر سے عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
مقدمہ قتل میں نامزد ملزم سلیمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری
مقدمہ قتل میں نامزد ملزم سلیمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج بورے والہ ذوالفقار ناصر کی عدالت سے ایک لاکھ روپے کے مچلکہ جات پر منظور ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک سال قبل دوران ڈکیتی چک نمبر 357/ای بی تھانہ گگو میں عبدالرزاق کو فائر مار کر قتل کر یا تھا
تفصیل کے مطابق بمطابق ایف آئی آر ایک سال قبل دوران ڈکیتی چک نمبر 357/ای بی میں عبدالرزاق کو سلیمان نے فائر مار کر قتل کر دیا تھا قتل و ڈکیتی کا مقدمہ ملزم سلیمان سمیت سات ملزمان کے خلاف درج رجسٹرہوا تھا ، جن میں سے تینملزمان بشیراں بی بی ،محمد اسلم ،محمد حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج بورے والہ سے پہلے ہی منظور ہو چکی ہے اس مقدمہ قتل میں اہم ملزم سلیمان جس پر الزام تھا کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر دوران ڈکیتی عبدالرزاق کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا اور عرصہ ایک سال سے جیل مین بند ہے ملزم سلیمان کی درخواست ضمانت کی پیروی کرتے ہوئے اکرم ندیم طچوہدری ایڈووکیٹ نے فاضل ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار ناصر صاحب کو دلائلپیش کئے جس پرفاضل عدالت نے اکرم ندیم چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کر تے ہوئے ملزم سلیمان کی ضمانت منظور کرے ہرئے ایک لاکھ روپے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme