دہشتگردوں کیخلاف اتفاق رکشہ یونین کا کردار امن کیلئے مؤثر ہو گا:طارق مسیح گل

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

ittefaq
اٹھارہ جنوری کواسمبلی ہال تا ناصر باغ امن ریلی میں اس کا بھر پور اظہار کیا جائیگا:چیئر مین بشارت کھوکھر
لاہور(یواین پی)پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق اورمسلم لیگ ن کے اقلیتی ایم پی اے طارق مسیح گل نے اتفاق رکشہ یونین کے عہدیداران سے ماڈل ٹاؤن موڑ رکشہ سٹینڈ پر ملاقات کی جس میں طارق مسیح گل نے کہا کہ میں خود رکشہ ڈرائیور رہا ہوں اور مجھے رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے میرے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مزدور کے حقوق کا ادراک رکھتے ہیں اور دن رات ان کی خدمت کیلئے کو شاں ہیں اور انشاء اللہ رکشہ ڈرائیوروں سمیت تمام مزدوروں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں میں ان کے حقوق کیلئے اگر اسمبلی میں بھی آواز بلند کر نا پڑی تو کروں گا اس موقع پر اتفاق رکشہ یو نین کے مر کزی چیئر مین ملک بشارت کھوکھر نے کہا کہ دہشت گردوں نے پورے وطن کو یر غمال بنا رکھا ہے ان کے خاتمے کیلئے اتفاق رکشہ یو نین ہر حکومتی اقدام پر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور 18جنوری کو اسمبلی ہال تا ناصر باغ امن ریلی میں اس کا بھر پوراظہار کیا جائے گا دہشت گردوں نے ملک کا امن تباہ کر دیا ہے جس سے غریب مزدور بھی متاثر ہو رہا ہے اس موقع پر چیئر مین لاہور فخر عالم ،صدر لاہور احسان اللہ ،وائس چیئر مین محمد اشرف،نائب صدر رحمت گل وائس چیئرمین یو سف وریام ،محمد سلیم ،رانا منیر ،مللک فقیر حسین عبد الستار جٹ ،جنرل سیکرٹری یاسین ساجد اور سرور بٹ بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题