سوات میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء اداکی گئی

Published on January 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments
044
سوات۔۔۔سوات میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء اداکی گئی، گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں نماز استسقاء میں ایم پی اے فضل حکیم علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گناہوں کہ توبہ مانگ کر گڑگڑاتے ہوئے باران رحمت کی دعا مانگی گئی ،اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے،نمازاستسقاء ڈیڈک چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم کی اپیل پر اداکی گئی ،نماز استقساء کے بعد علمائے کرام نے عوام سے گناہوں کی توبہ اور استغفار کی اپیل کردی جس پر شرکائے نماز گڑگڑاتے ہوئے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے اس موقع پر اجتماعی طور پر سوات میں باران رحمت اور ملک میں امن اور سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعامانگی گئی ،علمائے کرام نے اس موقع پرکہاکہ سوات میں طویل عرصے سے خشک سالی سے مشکلات کاسامنا ہے کنوئیں ا ور چشمے خشک ہورہے ہیں جبکہ کئی قسم کے امراض نے بھی جنم لے لیا ہے جس کی بڑی وجہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور ہمارے اعمال ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنے رب کے حضورسجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہوکر باران رحمت برسائے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes