افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے کے معاملات میں ’عدم مداخلت‘ پر یقین رکھتے ہیں: سرتاج عزیز

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر جبکہ باہمی معاملات میں مکمل تعاون کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت سازی کیلئے پاکستانی حکومت کسی سطح پر بھی شامل نہیں رہی اور افغانستان کا مستقبل پوری طرح افغانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں ابھی حکومت سازی کا عمل مکمل نہیں ہوا اس لئے مزید کچھ عرصے تک غیر یقینی صورتحال جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے حال ہی میں تین مرتبہ افغانستان کادورہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy