آئی سی سی ورلڈ کپ تیاری،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج)قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا

Published on January 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

2222
لاہور (یو این پی) آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج) منگل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کریں گے۔ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ میں دو ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے21 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور اس کے بعد ورلڈ کپ کا پہلا میچ 15فروری کو بھارت کی ٹیم کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کپتان مصبا ح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، یونس خان، حارث سہیل، عمر اکمل، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، یاسر شاہ، محمد عرفان ، جنید خان، احسان عادل، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ پی سی بی چیف آپریٹنگ سبحان احمد، جی ایم میڈیا آغا اکبر اور دیگر عہدیداران بھی کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کو میسر سہولیات کا جائزہ لیں گے ۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔ماہرین نفسیات قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے جبکہ اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپننگ لیکچر کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes