پنجاب حکومت صوبہ میں جدید پیدااری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on January 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

Jawad..
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں جدید پیدااری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اسی مقصد کے تحت زراعت میں کم پانی سے بہتر نتائج کے حصول کے لیے کاشتکاروں کو سبسڈی پرکھیت ہموار کرنے کے لیے لیزر لیولر یونٹ بذریعہ قرعہ اندازی دےئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں محکمہ اصلاح آبپاشی کھالہ جات کے زیر اہتمام لیزر لیورلر کی قرعہ اندازی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی قرعہ اندازی میں ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ، ڈی او واٹر منیجمنٹ اور ڈی ڈی اوز واٹر منیجمنٹ کے علاوہ ضلع کی تینوں تحصیلوں سے درخواست گزار موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے پانی کی اہمیت واضح ہے اسی لیے زمین کو ہموار کرنے کی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پورے کھیت میںیکسانی سے سیرابی ہو سکے اس طرح سے پانی کے ضیاع کو رکونے میں مدد ملتی ہے اور دستیاب کم پانی سے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے لیے اہلیت رقبہ ساڑھے 12ایکڑ سے کم ، ٹریکٹر کی رجسٹریشن متعلقہ درخواست گزار کے نام ہونا اور اراضی بھی درخواست گزار کی ملکیت ہونا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک لیزر یونٹ پر سوا دولاکھ سبسڈی دے رہی ہے اور اس سال ضلع وہاڑی کو 11لیزر یونٹس کا کوٹہ دیا گیا ہے جس میں آباد رقبہ کی بنیاد پر تحصیل وہاڑی اور میلسی کے لیے چار، چار اور تحصیل بوریوالا کے لیے تین لیزر یونٹ مختص کئے گئے ہیں کل559درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کی گئیں قرعہ اندازی میں تحصیل وہاڑی میں محمد شریف ولد محمد ابراہیم سکنہ 186/ای بی، محمد نواز اختر ولد اللہ داد سکنہ 30/ڈبلیو بی،عبدالخالق ولد محمد تقی سکنہ 553/ای بیاور محمد عبداللہ ولدمحمد صدیق سکنہ 481/ای بی،تحصیل بوریوالا میں محمد سرورولدمحمد منشی سکنہ 142/ای بی، محمد ناصر شہزاد ولد محمد شریف سکنہ 411/ای بیاور محمد اکرم ولدمحمد عاشق سکنہ ساہوکا جبکہ تحصیل میلسی میں اللہ دتہ ولد غلام قادر سکنہ موضع بوکھا، سجاد محمود ولد فضل محمد سکنہ 92/ڈبلیو بی، عمارہ نسیم دختر محمد حسین سکنہ 160/ڈبلیو بیاور محمد سلیمان ولد غلام رسول سکنہ توت کوٹ لیزر یونٹس کے حقدار قرار پائے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes