نواز شریف کا 30ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب ، بھارتی صفوں میں ابھی سے کھلبلی

Published on September 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

888
لاہور(یواین پی)وزیر اعظم نواز شریف تیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے  خطاب کریں گے،ایسے میں دنیا میں واحد ایک ایسی لابی بھی ہے جس کی ابھی سے نیندیں اڑ چکی ہیں جی ہاں  یہ لابی بھارتی میڈیا کی ہے جو مسلسل زہر اگل رہی ہے ۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم مودی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب نہ کر کے اپنی ہی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے نام نہاد ترقی کے دعوؤں میں جو حقیقت ہے وہ دنیا جانتی ہے مگراب نظریں ہیں تیس ستمبر کے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پرہیں ، جس میں نواز شریف بھارتی جارحیت اور سرحدی صورتحال دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ایسے میں بھارتی میڈیا نے حسب معمول زہر اگلنے کا کام شروع کر دیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے دیوار کی تعمیر کا معاملہ اٹھائے گاجس پر بھارتی میڈیا مختلف حیلے بہانے بناتے ہوئے بدحواسی پر مبنی رپورٹنگ کر رہا ہے۔سفارتی حلقوں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر جامع اور تمام امور کا احاطہ کرے گی جس میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم  امن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے دو ٹوک موقف بھی دنیا کے سامنے رکھیں گےجس پر بھارتی صفوں میں ابھی سے  کھلبلی مچ چکی ہے جبکہ ہندوستانی میڈیا کے بھی ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes