قوم دہشت گردی کے خلاف متحد، قائداعظم کا پاکستان واپس لیں گے: پرویز رشید

Published on January 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت، ادارے، میڈیا او عوام دہشت گردی کےخلاف متحد ہیں ، آج پاکستان کی پارلیمینٹ عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اسلام آباد میں شہداءکی یاد میں تقریب منعقد کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی تقریب میں شریک ہوئے جنہوں نے شرکاءسے مخاطب ہو کر کہا کہ آج ان تمام انسانوں کیلئے جمع ہوئے ہیں جو دہشت گردی کی نذر ہو گئے، ساری دنیا کی انسانیت دہشت گردی کے خلاف متحد ہے جبکہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم ایک پیج پر آ چکی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہر وہ انسان جو دہشت گردی کا شکار ہو ا وہ ہمارے جسم کا حصہ ہے، پاکستان کی پارلیمینٹ دہشت گردی کے خلاف وہی اقدامات اٹھا رہی ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان کا آزاد میڈیا قوم کی ترجمانی کر رہا ہے۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ہے، قائداعظم کا پاکستان واپس لیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes