پاکستان مشکلات میں ڈوبا ہوا ہے، سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب اور لامتناہی ہونے والی بارشو ںکے بعد متاثرین کے لیے اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے فوری طور پر 160 ملین ڈالر (تقریباً 35 ارب روپے) کی امداد کی اپیل کر دی ہے۔یاد رہے کہ ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر تباہ، تیار فصلیں برباد اور سوا 3 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ میں تقریب کے دورانے اپنے ویڈیو بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے کہا کہ پاکستان مشکلات میں ڈوبا ہوا ہے، عوام تباہ کن مون سون کا سامنا کر رہے ہیں، بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سینکڑوں شہری زخمی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog